• news

پوری قوم دفاع وطن کے لئے تعینات جوانوں پر فخر کرتی ہے‘ کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیں گے: آرمی چیف

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جہلم کے قریب ایل او سی پر جوانوں سے ملاقات کی۔ مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو ایل او سی پر سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ایل او سی پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایل او سی پر تعینات افسروں اور جوانوں نے دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کیں۔ پوری قوم دفاع وطن کیلئے تعینات جوانوں پر فخر کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن