• news

بانکی مون کی سربراہی میں امن سربراہ اجلاس نوازشریف، امریکی نائب صدر اور دیگر کی شرکت‘پاکستان کا امن مشن میں اہم کردار ہے: نوازشریف

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امن کارروائیوں کو مربوط بنانے کیلئے نیویارک میں امن سربراہ اجلاس ہوا۔ نواز شریف، امریکی نائب صدر، بنگلہ دیش اور جاپان کے وزراء اعظم نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت بانکی مون نے کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے امن سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ امن مشن میں اہم کردار رہا ہے۔ اقوام متحدہ امن مشن میں دہشت گردی کیخلاف جانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام کرتے ہیں۔ امن مشن میں شامل ممالک کو آپس میں بات چیت کو وسعت دینا ہو گی۔ بانکی مون کی اپیل پر وسطی افریقہ میں اپنا دستہ بھیجا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے تربیت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امن کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان پرامن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن