• news

وزیراعلیٰ نے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، سپروائزرز سمیت محکمہ صحت کے 50 ہزار ملازمین کو ریگولر کر دیا

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئرکے تقریباً 50 ہزار ملازمین کو ملازمت پر ریگولر کر دیا۔ تمام لیڈی ہیلتھ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور نیشنل پروگرام کے ڈرائیورز کو ریگولر کرنے کے احکامات انفرادی طور پر جاری کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب جواد رفیق ملک نے بتایا کہ تمام ملازمین کو یکم جولائی 2012ء سے ریگولر کیا گیا ہے اور ایل ایچ ایس کو گریڈ 7، ایل ایچ ڈبلیو کو گریڈ 5 اور ڈرائیورز کو گریڈ 4 دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ اور ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں فرائض سرانجام دینے والے نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئرکے ملازمین کو ریگولر کرنے کے انفرادی احکامات فوری طور پر جاری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن