پاکپتن: واپڈا نے ایک کمرے کے پرائمری سکول کو 50 ہزار روپے کا بل بھیج دیا
پاکپتن (نامہ نگار) وا پڈا نے ایک کمرہ کے پرائمری سکول کو پچاس ہزار روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول چک سہیل کو واپڈا نے 3640 یونٹ ڈالتے ہوئے پچاس ہزار روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا ہے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر میاں محمد انعام وٹو نے بتایا ہے کہ سکول صرف ایک کمرہ پر مشتمل ہے جس میں ایک پنکھا ایک بلب ہے اور واش روم کے لئے ایک چھو ٹا واٹر پمپ نصب ہے۔ اس سے قبل سکول کا بل ایک ہزار سے سولہ سو روپے تک آتا تھا مگر اس دفعہ واپڈا نے اوور بلنگ کر تے ہوئے سکول کو پچاس ہزار رو پے کا بل بھجوا دیا ہے۔ سکول کے میٹر پر صرف 231 یو نٹ چلے ہیں۔ ایس ڈی اونے کہا کہ بل ادا کر دیں اس کو بعد میں دیکھیں گے۔ انہوں نے حکومت سے فوری نوٹس لیکر اوور بلنگ کر نے وا لے واپڈا افسروں کے خلاف کارروا ئی کا مطالبہ کیا ہے۔
50 ہزار بل