لیگی حکومت اور میاں برادران نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا: پرویز الٰہی
سیالکوٹ (نامہ نگار) برے وقت میں بھی جس طرح کارکنوں نے پارٹی کا پرچم بلند کیا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ق لیگ نے اپنے دور حکومت میں حقیقی معنوں میں قائداعظم کے پاکستان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اور میاں برادران نے پاکستان کا بیٹرہ غرق کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے سیالکوٹ سے ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے عنصر اقبال بریار، نائب صدر یوتھ ونگ صوبہ پنجاب صدف بٹ، چوہدری ذوالفقار گھمن شامل تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ میاں برادران کی سیاست جھوٹ و فریب اور فوٹو سیشن کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے کبھی بھی عوام کو سچی بات نہیں بتائی، ہمیشہ عوام اور پاکستان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پرویز الٰہی