• news

تحریک انصاف کے زیراہتمام ’’گو نواز گو‘‘ ریلی‘ آج بھی نکالی جائیگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف ضلع لاہور کے زیر اہتمام گزشتہ روز’’گو نواز گو‘‘ ریلی نکالی گئی۔ آج بھی سہ پہر 4بجے لبرٹی سے مینار پاکستان تک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صدر عبدالعلیم خان  ریلی کی قیادت کرینگے۔ جس میں یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، انصاف لائرز ونگ، ٹائون صدور اور امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ تمام شعبہ جات بھرپور شرکت کرینگے۔
تحریک انصاف/ ریلی

ای پیپر-دی نیشن