متنازعہ جوہری پروگرام، عالمی طاقتیں ایران کیساتھ معاہدے کے قریب ہیں: جرمن وزیر خارجہ
نیو یارک (اے پی اے)جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب تر ہیں۔ وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن کا کہنا ہے کہ چھ عالمی طاقتیں ایران کیساتھ اسکے جوہری پروگرام کے معاملے پر معاہدے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کسی معاہدے تک پہنچنے سے قبل تہران کیساتھ مذاکرات کا آخری مرحلہ مشکل ترین حصہ ہوگا۔