روس نے یورپی رکن پارلیمنٹ کو نا پسندیدہ شخصیت دیکر ڈی پورٹ کر دیا
ماسکو(این این آئی)یورپی پارلیمنٹ میں ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کے حزب کی سربراہ اور جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاستدان کو روسی حکومت نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا اور انہیں روس میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی بجائے ماسکو ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔