صدر ممنون حسین پرسوں افغان صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین 29ستمبر کو نو منتخب افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی احمدزئی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے افغانستان جائینگے۔ ڈاکٹر اشرف غنی نے تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔