• news

ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ : لاہور لائنز نے ڈولفنز کو16 رنز سے ہرا دیا

بنگلور (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ کے میچ میں لاہور لائنز نے ڈولفنز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور لائنز نے 5 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔ احمد شہزاد 6‘ ناصر جمشید 10 کپتان محمد حفیظ  8 اور آغا سلمان ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعد نسیم اور عمر اکمل نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور کو 126 رنز تک پہنچایا۔ سعد نسیم 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عمر اکمل نے45 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔۔ ڈولفنز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور بلے باز لاہور لائنز کے سپنرز کا مقابل نہ کر سکے۔  فرائی لنک63 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ ڈولفنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا سکی۔ محمد حفیظ‘ مصطفیٰ اقبال اور سعد نسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ایک اور میچ میں چنائی سپر کنگز نے پرتھ سکارچرز کو شکست دیکر ایونٹ سے آئوٹ  کر دیا چنائی سپر کنگز نے 6 وکٹوں پر 155 رنز بنائے پرتھ سکارچرز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 142 رنز بنا سکی۔ 

ای پیپر-دی نیشن