• news

چیمپئنز لیگ‘آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

بنگلور (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر  محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا۔چیمئنز لیگ میں  لاہور لائنز اور ڈولفنز کے میچ کے دوران امپائرز نے محمد حفیظ بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا محمد حفیظ کو وارننگ جاری کی گئی  ہے اور میچ کھیلنے پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ چیمپئنز لیگ انتظامیہ کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹورنامنٹ میں پہلی بار رپورٹ ہوا وارننگ لسٹ میں نام شامل کر لیا گیا۔  قبل ازیں لاہور لائنز کے عدنان رسول کا ایکشن بھی مشکوک  قرار دیا جا چکا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن