• news

دھرنے والوں نے کمال کیا مگر معاملہ اب ختم ہو جانا چاہئے: قمر زمان کائرہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے  پی پی کسی سیاسی جماعت کی نہیں جمہوریت بچانے کی حامی ہے‘ دھرنے والوں نے کمال کی یہاں تاریخ رقم کی مگر اب وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ختم‘ معاملہ حل ہوجانا چاہئے، گوجرانوالہ پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران انہوں نے کہا عمران خان کیا سول نافرمانی کریں گے اصل سول نافرمانی کی تحریک تو ہمارے دور میں شہباز شریف نے سرکاری مشینری استعمال کر کے چلائی تھی۔ پیپلز پارٹی کو الیکشن مہم نہیں کرنے دی گئی، افتخار چودھری اور کچھ میڈیا ہائوسز نے ہم سے الیکشن سے پہلے ہی الیکشن چھین لیا تھا۔ عمران خان ٹھیک کہتے ہیں 2013ء کا الیکشن ریٹرننگ افسران کا الیکشن تھا لیکن اب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا ٹھیک نہیں، ان کا کہنا تھا خان صاحب آج کل کرکٹ کرکٹ یا برطانیہ برطانیہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بدترین سیلاب ہے لیکن بھارت صرف اپنے من پسند افراد کو ہی مدد فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن