• news

اسلام آباد: رات کو سردی میں اضافہ دھرنے کے شرکاء میں بیماریاں پھیلنے لگیں

 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ ، دھرنے میں شامل شرکاء سردی سے بیمار ہونے لگے ، اضافی کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کم پڑنے لگ گئے ، صفائی کا ناقص انتظام ہونے کے باعث مظاہرین جلد کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ، محکمہ صحت کی جانب سے ناکافی انتظامات اور سی ڈی اے کی نااہلی کی وجہ سے ڈ ینگی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چالیس دن مکمل ہونے پر دھرنے کے شرکاء رات کے اوقات میں سردی بڑھ جانے کے بعد بنیادی ضروریات اور کمبل سے محروم ہیں۔ جس سے دھرنے میں شامل شرکاء اور بچوں میں سردی کے باعث بخار اور نزلہ زکام کی بیاریاں عام ہوگئی ہیں۔ شرکاء صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے بھی جلد کی بیماریوں میں مبتلاء ہو  رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سی ڈی اے کو دھرنے والی جگہ کی صفائی کرنے سے روک دیا تھا  جس کی وجہ سے دھرنے میں ناقص صفائی سے بھی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن