• news

قائدآباد: تھانہ جلانے اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے الزام میں عوامی تحریک کے پانچ کارکن گرفتار

قائد آباد (نامہ نگار) پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ قائدآباد جلانے اور گولیوالی میں اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے الزام میں مقدمہ میں مطلوب ملزمان گنجیال کے عارف، عالم، بٹہ کے عمران، سلیم اور اشفاق کو گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سرگودھا کے جج کو چالان پیش کیا۔ خصوصی عدالت نے ملزمان کو شاہ پور صدر جیل بھیج دیا۔

ای پیپر-دی نیشن