پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ بادی حسین جاں بحق
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ بادی حسین قتل کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ہشت نگری کے علاقے میں فائرنگ کرکے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ بادی حسین کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے مولانا بادی حسین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔