افغانستان میں فوجی گاڑی پر بم حملے میں ایک شخص زخمی
کابل (اے پی پی) افغان دارالحکومت کابل میں فوجی گاڑی پر بم حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بم دھماکے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بم فوجی ٹرک میں نصب کیا گیا تھا جو زیناق چوک کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، اس علاقے میں صدارتی محل اور کچھ سفارتخانے ہیں۔ وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ بم دھماکے میں صرف ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوا۔ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کابل میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
کابل