سپورٹس فنڈز کی خوردبرد، علامہ اقبال ٹاؤن کے آفیسر نے انکوائری تبدیل کرنے کی درخواست دیدی
لاہور (خبرنگار) علامہ اقبال ٹاؤن میں سپورٹس فنڈز کی کرپشن میں ملوث کونسل افسر جواد گوندل نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کے شعبہ انسپکشن کے انکوائری آفیسرز کو ریکارڈ پیش کرنے کی بجائے انکوائری افسر کو تبدیل کرنے کی درخواست کر دی۔ جواد گوندل پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے 40 لاکھ روپے پنجاب حکومت کے سپورٹس میلے میں خرچ کئے جبکہ اتنی ہی رقم اسی مد میں خرچ کرکے ’’ڈبل کاغذات‘‘ تیار کر لئے۔