• news

لال مسجد آپریشن‘ اندراج مقدمہ کیلئے درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (وقائع  نگار) لال مسجد آپریشن کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے شہداء فائونڈیشن آف پاکستان کی درخواست کی سماعت آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واجد علی خان کی عدالت میں ہو گی۔ شہداء فائونڈیشن کی طرف سے ملک عبدالحق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ پولیس کی جانب سے لال مسجد آپریشن کی دوسری ایف آئی آر درج نہ کرنے کے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔ شہداء فائونڈیشن نے 26ستمبر کو درخواست میں موقف اختیار اپنایا کہ’’3 جولائی 2007ء سے دس جولائی 2007ء تک جاری رہنے والے لال مسجد آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں طلبہ، طالبات اور نمازیوں کو نہ صرف قتل کیا گیا بلکہ قرآن پاک، احادیث شریفہ اور دیگر دینی کتب کو نقصان پہنچا اور فاسفورس بم کا استعمال کرکے لاشوں کو جلایا گیا۔ بڑی تعداد میں شہداء کی لاشوں کو غائب کردیا گیا۔ پرویزمشرف، شوکت عزیز، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، شیخ رشید احمد اور وفاقی کابینہ کے دیگر وزراء کو لال مسجد آپریشن کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن