عوامی جمہوریہ چین کے یوم تاسیس کی تقریب میں شہباز شریف توجہ کا مرکز بنے رہے‘ غیر ملکی سفیروں کا سیلاب میں دن رات خدمت پر خراج تحسین
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف گذشتہ روز اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے 65 ویںیوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میںسب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ وزیراعلیٰ سے متعدد غیر ملکی سفیروں، اہم شخصیات اور میڈیا پرسنز نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے پاکستان، چین تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے انکی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چین کے ساتھ توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں انتہائی مثبت اور بہت نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ عرب ممالک خصوصاً مشرق وسطیٰ کے سفیروں نے پنجاب میں سیلاب کے دوران دن رات دکھی انسانیت کی خدمت پر وزیراعلیٰ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف ایک ایسے لیڈر ہیں جن کے دل میں لوگوں کی تکالیف کا درد ہے۔