• news

مسلم لیگ(ن) 12اکتوبر کو لاہور میں بڑا جلسہ کرے گی: ذرائع

اسلام آباد (جاوید صدیق) مسلم لیگ (ن) 12اکتوبر کو لاہور میں ایک بڑا جلسہ عام کرے گی۔ نوائے وقت  کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں 12اکتوبر کو لاہور میں حکمران جماعت ایک تاریخی جلسہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جلسے کرے گی۔ مسلم لیگ جلسے کرے گی تو مخالفین کو پتہ چل جائے گا کہ اسے کس قدر عوامی حمایت حاصل ہے واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بارہ اکتوبر 1999ء کو ایک فوجی ایکشن کے ذریعے برطرف کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن