• news

ہائیکورٹ: میاں بیوی سے پستول برآمد گرفتار کرلیا گیا، لو میرج کرنے والی بھانجی کو مارنے آئے تھے: پولیس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے گیٹ پر چیکنگ کے دوران میاں بیوی کے قبضہ سے پستول اورگولیاں برآمد کرلی گئیں۔ دونوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جی پی او چوک پر ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر لیڈی کانسٹیبل نے خاتون کا بیگ چیک کیا تو اس کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اس خاتون کے شوہر اسلم کو بھی حراست میں لے لیا۔ سکیورٹی پر مامور پولیس افسر نے کہا ہے کہ ملزمہ اور اسکا شوہر لو میرج کرنے والی اپنی بھانجی نادیہ کو قتل کرنے کی نیت سے ہائیکورٹ آئے تھے۔ گرفتار خاتون عابدہ اور اسکے شوہر اسلم نے پولیس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے کہا انکے پاس لائسنسی پستول موجود تھا جو انہوں نے اپنی حفاظت کے لئے رکھا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن