• news

مینار پاکستان پر عمران کی طرف جوتا پھینکنے والا نوجوان رہا

لاہور (خصوصی رپورٹر+سٹاف رپورٹر) مینار پاکستان پر عمران خان کی آمد پر گاڑی سے نکل کر سٹیج کی طرف جاتے ہوئے عامر نامی نوجوان نے ان پر جوتا پھینکا تھا اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے موقع پر دھنائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ اس زخمی نوجوان کے خلاف پولیس نے کوئی مقدمہ درج کیا اور نہ ہی اسے زخمی کرنے والوں کا جرم قابل دست اندازی پولیس سمجھا۔ تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او نے ’’نوائے وقت‘‘ کے استفسار پر بتایا کہ ملزم عامر کے خلاف گذشتہ روز دوپہر تک تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رپٹ لکھوانے نہیں آیا تھا لہٰذا پولیس نے واقعہ کی رپٹ لکھ کر عامر کو رہا کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن