نارنگ منڈی: لیڈی ڈاکٹر کی غفلت خاتون دورانِ ڈلیوری بچے سمیت جاں بحق
نارنگ منڈی (نامہ نگار) حاملہ خاتون دوران ڈلیوری بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔ جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ خاتون کو لیڈی ڈاکٹر کے پرائیویٹ کلینک میں لایاگیاجہاں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اسکی حالت تشویشناک ہوگئی۔ اسے فوری طورپر لاہور لے جایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی جبکہ بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ واضح رہے یہاں سرکاری ہسپتال کا عملہ ہسپتال میں علاج کی بجائے حاملہ خواتین کو اپنے زچہ بچہ سینٹروں پر لے جاتے ہیں جہاں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔