لالہ موسیٰ: معذور نائب ہیڈ ماسٹر کی زبان اور نازک اعضا کاٹ کر قتل کر دیا گیا
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) دونوں ٹانگوں سے معذور نائب ہیڈ ماسٹر کو وحشیانہ طریقے سے اسکی زبان اور نازک اعضا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ سٹی پولیس کے مطابق 53 سالہ خادم حبیب دونوں ٹانگوں سے معذور اور گورنمنٹ غوثیہ ہائی سکول میں بطور سیکنڈ ہیڈ ماسٹر خدمات سرانجام دے رہا تھا جبکہ اس نے اپنا ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارہ بھی کھول رکھا تھا۔گذشتہ روز اس کی بیوی اپنی 10 سالہ بیٹی اور دو چھوٹے بیٹوں کے ہمراہ قریبی موضع منگووال اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئی ہوئی تھی خادم حبیب گھر میں اکیلا تھا۔ اسی دوران نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور اسے بے دردی سے قتل کر دیا اور قینچی سے اسکی زبان اور نازک اعضا کاٹ ڈالے۔ ملزم وہاں سے فرار ہوتے ہوئے اپنی گھڑی اور موٹرسائیکل کا ہیلمٹ بھی وہیں چھوڑ گیا۔ پولیس نے آلہ قتل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق اس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم جاتے ہوئے کمرے کے دروازے پر لکھ گیا کہ مقتول نے اس سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔