بیرون ملک سے فوجی سامان کی خریداری‘ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بیرون ملک فوجی سازوسامان کی خریداری کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ دفاعی پیداوار کی قائمہ کمیٹی نے دریافت کیا ہے کہ مسلح افواج کیلئے سازوسامان خریدنے کی منظوری کون دیتا ہے؟ طریقہ کار کیا ہے، آگاہ کیا جائے۔ خریداریاں کس طرح کی جاتی ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس یکم اکتوبر کو ہوگا۔