• news

طاہرالقادری نے دھرنے میں کرکٹ کھیلی مرید کے دو بال مس، اپنی بائولنگ پر چھکا لگا دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) طاہرالقادری نے دھرنے کے دوران کرکٹ کھیلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق طاہرالقادری نے اپنی ہی بائولنگ پر چھکا لگا دیا۔ کرکٹ کھیلنے کیلئے جگہ بہت کم تھی تاہم طاہرالقادری نے ہاتھ میں بیٹ تھاما ان کے ایک مرید نے فل ٹاس گیند کرائی جو وہ مس کر گئے۔ دوسری گیند بھی بلے کو نہ چھو سکی پھر انہوں نے کہا کہ میں خود گیند کراتا ہوں لیکن اپنی کرائی تیسری گیند بھی وہ مس کر گئے۔ چوتھی گیند انہوں نے خود کرائی اور اس پر چھکا مارا جس پر دھرنے کے شرکاء نے داد دی۔

ای پیپر-دی نیشن