میرے باپ دادا شیخ تھے، 60 برس کی عمر میں باپ نہیں بدل سکتا، جاوید ہاشمی بتائیں وہ مخدوم کب بنے؟: شیخ رشید
اسلام آباد(آن لائن) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے باپ دادا شیخ تھے، 60سال کی عمر میں باپ نہیں بدل سکتا، جاوید ہاشمی بتائیں وہ مخدوم کب بنے؟۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ جاوید ہاشمی انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں، توکوئی اور بہانہ تلاش کریں انہیں مجبور نہ کریں کہ وہ ملتان کے جلسہ میں جائیں۔ میں بچپن میں ہاشمی کے ساتھ پڑھتا رہا، انہیں معلوم ہے کہ میں کون ہوں۔ جاوید ہاشمی پہلے ہاشمی تھے اب انہوں نے مخدوم لکھنا شروع کر دیا ہے وہ بتائیں وہ کون سے مخدوم ہیں اورکب مخدوم بنے ہیں۔