• news

راولپنڈی: عوامی تحریک کے 8 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم ‘ 16 کی درخواست ضمانت مسترد

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشتگردی کی  خصوصی  عدالت کے جج چوہدری عبدالقیوم نے پاکستان عوامی تحریک کے آٹھ کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے  جبکہ انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے صورت میں جیل سے رہا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ عدالت نے گرفتار سولہ کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ان کے وکلاء راجہ ارشاد عباسی اور راجہ عاطف طاہر نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ  ضلع جہلم پولیس نے 110افراد کو بھکر پولیس کی تحویل سے لیکر گرفتاری ڈالی  اور ان پرلیہ انٹر چینج کے قریب اٹھارہ پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے،  اسلحہ چھین کر لے جانے پولیس کے ساتھ تصادم اور پتھرائو کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا، پولیس نے انتقامی کارروائی کی اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کیلئے انہیں گرفتار کیا جن کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔
عدالت / رہائی حکم

ای پیپر-دی نیشن