کراچی: تشدد کی لہر نہ رکی، 2 کزنوں سمیت 4 افراد قتل
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں کار اور موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے چبوترے پر بیٹھے ہوئے 3 دوستوں پر فائرنگ کر دی جس سے 32 سالہ ذیشان صدیق اور 34 سالہ ثاقب ہلاک جبکہ تیسرا فیصل زخمی ہو گیا۔ فائرنگ سے گھروں کی دیوارں اور کھڑی ہوئی گاڑیوں میں بھی گولیاں لگیں اور علاقے میں زبردست خوف وہراس پھیل گیا جبکہ رات گئے تک کھلنے والی دکانیں اور ہوٹل بند ہو گئے۔ مقتول ثاقب، مقتول ذیشان کا ماموں زاد بھائی تھا۔ مقتول ذیشان گلستان جوہر میں واقع ریسٹورنٹ کے مالک کا باپ تھا۔ ادھر بلدیہ ٹائون کے علاقے شانتی نگر میں نامعلوم افراد نے نوجوان 22 سالہ شیر بہادر ولد صابر خان کو اغوا کے بعد تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ مقتول کی گلا کٹی لاش ایک خالی پلاٹ سے ملی۔ بن قاسم کے علاقے میں ایک شخص 50 سالہ حسن بخش کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ دریں اثنا محمود آباد میں ایک خاتون 30 سالہ ثمرین گلشن اقبال میں 50 سالہ سہیل برنی گیا جبکہ کورنگی میں 30 سالہ امین اور کورنگی میں 25 سالہ فیضان کو زخمی کر دیا گیا۔
کراچی فائرنگ