• news

الطاف نے فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، ایکشن نہ لینا افسوسناک ہے: زاہد سرفراز

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے، الطاف حسین نے اپنے بیان میں افواج پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے۔ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ان کا فوج کے ساتھ جھگڑا ہی رہا ہے۔ حکومت اپنے لئے خود ہی سوالیہ نشان کھڑے کر رہی ہے۔ نواز شریف پاکستان سٹیل مل بھارت کو بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلوچستان اور سندھ میں ’’را‘‘ ملوث ہے مگر کسی نے ایکشن نہیں لیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں زاہد سرفراز نے کہا الطاف حسین کے بیان کا حکومت کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لینا افسوس کی بات ہے۔ ایم کیو ایم کراچی والوں کی جان کی دشمن ہے۔ متحدہ کے لوگ ہی قتل و غارت اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ایم کیو ایم کو مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ کا نام میں نے ہی تجویز کیا تھا۔ میرے جلسوں میں کرسیاں لگانے والے آج ملک کو تقسم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر یہ سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ الطاف حسین محب وطن ہیں تو پاکستان میں آکر سیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پالیسیاں پاکستان کے حق میں نہیں۔ بھارت نے ہر سطح پر پاکستان سے دشمنی کا ثبوت دیا مگر جب بھارتی وزیراعظم مودی کی حلف برداری کی تقریب ہونی تھی تو نواز شریف مشکل حالات میں بھی تقریب میں پہنچے۔ بھارت نے ہمیشہ اپنے فائدہ کیلئے مذاکرات کئے ہیں۔
زاہد سرفرا

ای پیپر-دی نیشن