• news

فیصل آباد: سٹیج پر چڑھنے والے نوجوان پر پولیس ٹوٹ پڑی، گورنر نے بلا کر شکایت سنی، وائس چانسلر کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) جی سی یونیورسٹی میں کانووکیشن کے دوران مختلف کورسز کیلئے داخلہ لینے آئے ہزاروں طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مہمان خصوصی گورنرپنجاب تک رسائی حاصل کرنیوالے نوجوان پر پولیس ٹوٹ پڑی۔ یونیورسٹی میں آنیوالے ہزاروں طالبعلموں کو بغیر داخلے کے واپس گھروں کو جانا پڑا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے گاؤں کا نوجوان انیس سٹیج پر چڑھ کر سفارش کرنے ہی والا تھا کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار نوجوان کو گھسیٹتے ہوئے سٹیج سے نیچے لے گئے جس پر نوجوان نے رونا شروع کر دیا۔ واقعہ کا علم ہونے پر گورنر پنجاب نے نوجوان کو بلا کر اس کی بات سنی اور وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کو فوری کام کرنے کی ہدایت کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب ایم بی اے کا گولڈ میڈلسٹ طالبعلم عرفان اپنے والدین کے قدموں میں گر گیا۔ عرفان کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے اور ماں باپ کی بدولت ہی اس نے تعلیم حاصل کی۔
غریب طالبعلم

ای پیپر-دی نیشن