عید پر کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریاں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں : رابطہ کمیٹی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے خلاف رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کراچی میں نائن زیرو سے جاری بیان میں ارکان رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو گرفتاریوں کا کھلا لائسنس دیدیا گیا ہے۔ عید پر بلاجواز گرفتاریوں میں تیزی خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہی ہے۔ وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتاریاں رکوائی جائیں۔
رابطہ کمیٹی