• news

وزیراعظم کی نااہلی، لارجر بنچ بنانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل گوہر نواز سندھو نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اسمبلی فلور پر فوج سے متعلق ثالثی کے بیان پر پوری قوم سے جھوٹ بولا۔ وزیراعظم آرٹیکل 62-63 پر پورا نہیں اترتے‘ چونکہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے لہٰذا عدالت سے استدعاء ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن