تحریک انصاف کے دھرنے میں کھانا پہنچانے والوں میں پرویز الٰہی سرفہرست
اسلام آباد (آصف بشیر چودھری/ نیشن رپورٹ) سول انٹیلی جنس ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے لئے ایک ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل، سپریم کورٹ کا ایک ریٹائرڈ جج اور ایک اہم سیاستدان بڑے مالی سپورٹر ہیں۔ ق لیگ کے چودھری پرویزالٰہی جو خود بعض اوقات عوامی تحریک کے کنٹینر پر بھی نظر آتے ہیں۔ تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک افراد کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے میں سرفہرست ہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی اس پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت دھرنے کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔ نیشن کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق دھرنے کو سپورٹ کرنے والوں میں سپریم کورٹ کے سابق پی سی او جج جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے قریبی ساتھی جسٹس (ر) محمد نواز عباسی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز احمد اور چودھری پرویزالٰہی دھرنے کو مالی مدد فراہم کرنے والوں میں شامل ہیں، فہرست کے مطابق دھرنے کے 30دن کے دوران کل 69افراد نے دھرنے کے شرکاء کے لئے کھانے پینے کا بندوبست کیا۔ اس فہرست میں بعض تاجر اور سماجی رہنما بھی شامل ہیں اور اکثر اسلام آباد اور پنڈی سے تعلق رکھتے ہیں اس حوالے سے پشاور موڑ پر موجود لال دین کیٹرنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے دھرنے کے شرکاء کے لئے روزانہ 6دیگیں چاول کی بھجوائی جاتی ہیں۔ فہرست کے مطابق کھانا فراہم کرنے والوں میں نوابزادہ غضنفر گل، رانا مبشر علی، ایم این اے غزالہ، وقار انجم، نفیسہ خٹک، رشید، راجہ امجد، جلال مغل، خواجہ سعید، پیر آف دھول شریف، مرزا شاہد، لطیف صدیقی، غلام عباس، قائم علی شاہ، ڈاکٹر محمد امجد، محمد شفیق، محمد سلیم، محمد الیاس، شہزاد اقبال، مظہر حسین، عبدالسلام، صغیر احمد، کرنل (ر) محمد اسحاق، محسن نذیر، محمود اختر، ماہ رخ تیمور، مسز چیمہ، عبید عباس، طلعت ناہید، محمد عرفان اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔