نومبر میں سارک سربراہ کانفرنس نیپال میں پاکستان بھارت وزراعظم ملاقات کا امکان
نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) نومبر میں سارک سربراہ کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات متوقع ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت وزراء اعظم کی نیپال میں ملاقات ہو سکتی ہے۔ بھارت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں فوٹو سیشن نہیں۔