• news

رحمان ملک کو پرواز پر سوار ہونے سے روکنے والے مسافروں کی ویڈیو بنانے والا شخص نوکری سے برطرف

کراچی (نیوز ایجنسیاں) پی آئی اے کی پرواز لیٹ ہونے پر مسافروں کی جانب سے رحمٰن ملک کو طیارے میں سوار ہونے سے روکنے والے مسافروں کی ویڈیو بنانے والے شخص کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ارجمند حسین اور دیگر افراد نے الزام لگایا تھا کہ رحمان ملک کی وجہ سے پرواز میں تاخیر کی گئی۔ رحمان ملک نے پرواز کو رکوانے سے انکار کیا تھا۔ ارجمند حسین نے کہا کہ مجھے برطرف کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ارجمند کی بنائی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جس کو بڑی تعداد میں لوگوں نے سراہا تھا۔ ارجمند کے نوکری سے فارغ کرنے والے ادارے نے اسے اس ویڈیو کی بنا پر برطرف کرنے سے انکار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن