طاہر القادری دھرنا قیدیوں کو رہا کردیں: زعیم قادری
لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ مولانا طاہرالقادری دھرنا قیدیوں کو رہا کریں ۔ 47روز مسلسل جھوٹ بولنا بھی ایک منفرد عالمی ریکارڈ ہو گا۔ انہوںنے طاہرالقادری کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹھنڈے کنٹینر میں گرما گرم تقاریر سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ دھواں دار تقاریر کرنیوالوں کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے۔ انکے برعکس وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف عوام کے دکھ سکھ میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا کزنز کی ضد کی وجہ سے ملک کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔