• news

فنڈز میں خورد برد کا ریفرنس‘ ہائیکورٹ نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کو بری کردیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کو احتساب ریفرنس سے بر ی کرتے ہوئے نیب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کالعدم قرار دیدی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ نواز کھوکھر کے وکیل چودھری اعتزاز احسن نے دلائل دئیے۔ ان کیخلاف نیب ریفرنس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا جس کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے نیب نے نواز کھوکھر کے ساتھ پانچ دیگر ملزموں کو بھی نامزد کیا جس پر سابق ڈپٹی سپیکر کو تین سال کی سزا سنا دی گئی تاہم باقی پانچ ملزمان کو بری کر دیا لہٰذا ہائیکورٹ نیب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے۔ سابق ڈپٹی سپیکر کو 2004ء نیب عدالت نے یونین کونسلوں کے فنڈر میں اکانوے لاکھ روپے خورد برد کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن