این اے 149 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ثروت خان جاوید ہاشمی کے حق میں دستبردار
ملتان (آن لائن) ملتان کے این اے 149 میں جاوید ہاشمی کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کی رہنما امیدوار ثروت خان نے جاوید ہاشمی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کے حکم پر انہوں نے کیا۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے این اے149 میں الیکشن لڑنے کیلئے جاوید ہاشمی کو بالٹی کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔