فیروز والا: دو گروپوں میں فائرنگ، راہگیر سمیت 2 افراد جاں بحق
فیروز والا (نامہ نگار) تھانہ فیروز والا کے علاقہ کالا خطائی روڈ پر واقع گاؤں لٹھے پور میں دیرینہ عداوت پر دو گروپوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک راہگیر سمیت 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رانا محرم گروپ نے مخالف عباس گروپ پر فائرنگ کر دی جس سے راہگیر عبدالرحمٰن موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عباس گروپ کے بہادر اور عمران شدید ز خمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بہادر دم توڑ گیا۔ فیروز والا پولیس نے مقتول کے بھائی سلطان کی رپورٹ پر رانا محرم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔