امریکہ کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری، بل گیٹس بدستور پہلے نمبر پر
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی میگزین فوربز نے امریکہ کے چار سو امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کر دی ۔ مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس پہلے نمبر پر جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ گیارہویں نمبر پر ہیں۔ بل گیٹس کے اثاثے 81ارب ڈالر ہیں اور وہ امریکہ کے امیر ترین شخص ہیں۔ برک شائر بیتھ اوے گروپ آف کمپنیز کے وارن بفے 66ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے لیری ایلیسن 50ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ کوچ انڈسٹریز کے چارلس اور ڈیوڈ کوچ 42ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ نیو یارک کے میئر مائیکل بلو مبرگ آٹھویں نمبر پر ہیں۔