ارسا کمیٹی کا اجلاس‘ ربیع سیزن کیلئے صوبوں کے پانی کوٹہ کی منظوری
اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین ارسا نسیم بازئی کی سربراہی میں ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ربیع سیزن کے لیے صوبوں کے لیے پانی کے کوٹے کی منظوری دی گئی۔ ارسا کے مطابق ربیع سیزن میں مجموعی طور پر 3کروڑ 50لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو گا۔ ربیع سیزن میں پنجاب کو 1کروڑ90لاکھ، سندھ کو 1کروڑ 43لاکھ ‘ بلوچستان کو 10لاکھ اور خیبرپختونخوا کو 7لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہم کیا جائیگا۔ بلوچستان نے خریف سیزن میں 18فیصد پانی کم دینے پر اجلاس میں شدید احتجاج کیا۔ ارسا کا کہنا ہے1کروڑ33لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جائے گا 26فیصد پانی لاسز کی نذر ہو جائیگا۔