• news

اتفاق فائونڈری قرضہ واپسی کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی، مارک اپ فنڈز کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے اتفاق فاونڈری قرضہ واپسی کیس کی سماعت اکیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فروخت کمپنی کو مارک اپ اور فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ بینکوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اتفاق فائونڈری سے چھ ارب روپے قرضوں کی واپسی میں مارک اپ اور فنڈز کی فراہمی کے طریقہ کار کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ فائونڈری کے بینکوں کو واپس کئے گئے قرضوں پر مارک اپ ادا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ عدالت نے کہا قوانین کی روشنی میں مارک اپ اور فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن