• news

ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری خزانہ پنجاب سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار سابق سیشن جج ایم اسلم زاہد نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہیں بڑھائی گئی پنشن ادا نہیں کی گئی۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنا واضح طور پر توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا فنانس سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسر عدالتی احکامات کی پروا نہیں کرتے جس سے عام سائلوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن