عمران حسد کے مرض میں مبتلا این اے 125 کی آڈٹ رپورٹ سے متعلق سرعام جھوٹی تقریر کی: سعد رفیق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان جلن اور حسد کے مرض میں مبتلا ہیں۔ این اے 125 کی ابتدائی آڈٹ رپورٹ سے متعلق عمران خان نے سرعام جھوٹی تقریر کی، الیکشن رپورٹ میں بوگس ووٹوں کا کوئی ذکر نہیں۔ تحریک انصاف کے حامد خان نے آر اوز سے ملکر 48 گھنٹے پہلے 50 پریذائیڈنگ افسر تعینات کرائے۔ عمران ثابت کریں کہ الیکشن آڈٹ رپورٹ میں 168 بیگز میں جعلی ووٹوں کا ذکر ہے۔ جوڈیشل افسران کو ریٹرننگ افسر ہمارے نہیں عمران خان کے مطالبے پر لگایا گیا تھا۔