ایران: گستاخانہ ریمارکس پر ماہر نفسیات کو پھانسی دیدی گئی
تہران (آن لائن) ماہر نفسیات امیر اصلانی کو آٹھ سال کی قید کے بعد ایران میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کے لئے سرگرم ایک ادارے کا کہنا ہے ماہر نفسیات پر الزام تھا کہ اس نے کفر و بدعت کا ارتکاب کیا تھا۔ اس پر حضرت یونس علیہ السلام کے حوالے سے گستاخانہ الفاظ کہنے کا بھی الزام تھا۔ بتایا جاتا ہے کراج نامی شہر میں 24 ستمبر کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔
پھانسی