گلوبٹ کلف لگا جوڑا پہنے، ہاتھ میں تسبیح پکڑے عدالت میں پیش، پولیس ’’مال مقدمہ‘‘ ڈنڈا پیش نہ کرسکی
اہور (اپنے نامہ نگار سے + نوائے وقت رپورٹ) سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کے شیشے توڑ کر شہرت پانے والا گلوبٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور میں مقدمے کے ٹرائل کیلئے ہاتھ میں تسبیح اور کلف لگے جوڑے کے ساتھ سفید گاڑی پر عدالت پہنچا۔ گلوبٹ نے سینے پر قومی پرچم کا بیج بھی لگا رکھا تھا۔ وہ تسبیح پر کچھ ورد بھی کررہا تھا۔ پولیس کی حفاظت میں اسے عقبی دروازے سے عدالت لایا گیا۔ پولیس نے مال مقدمہ گلوبٹ کا ڈنڈا عدالت میں پیش نہ کیا جس پر عدالت نے متعلقہ ڈی ایس پی کو طلب کرکے اسکی سرزنش کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈنڈا پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی 14 اکتوبر کیلئے ملتوی کردی۔
گلوبٹ