لیگی کارکن پی ٹی آئی کی تخریبی کارروائیوں سے تنگ آگئے‘ ردعمل ہوا تو چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن پی ٹی آئی کی تخریبی کارروائیوں سے تنگ آگئے۔ ہماری تحمل اور مہذبانہ پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’جیسے تو تیسا‘‘ جیسا ردعمل ہو تو تحریک انصاف والوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ شہریوں کے ساتھ جھگڑا نہ مول لیں، وزیر آباد میں ٹریلر دیکھ لیا۔
مریم نواز