عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک اللہ دتہ کے ہاں بچی کی ولادت‘ طاہر القادری نے انقلاب فاطمہ نام رکھ دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی تحریک کے انقلاب دھرنے میں موجود ایک انقلابی کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی ہے۔ پسرور کے رہائشی اللہ دتہ کے ہاں پیدا ہونیوالی بچی کے کان میں اذان ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے دی۔ انہوں نے بچی کے والد کو مٹھائی کھلائی اور شہد کی جنم گھٹی بھی بچی کو پلائی اور کان میں اذان بھی دی اور بچی کی عمر درازی کیلئے دعا کی۔ بچی کا نام انقلاب فاطمہ رکھا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے بچی کو پانچ ہزار روپے اور تحفے دئیے۔
انقلاب فاطمہ