پاکستان میں جاری بحران میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں: امریکی قونصل جنرل
اسلام آباد (آن لائن) کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل برائن لیتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری حالیہ بحران میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں‘ آئین کے مطابق سیاسی انتشار کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ کراچی میں سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں آئین اور قانون کی پاسداری کیساتھ ساتھ جمہوریت کے تسلسل پر بھی یقین رکھتا ہے۔ پاکستان میں جاری حالیہ سیاسی بحران میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں۔ آئین کے مطابق سیاسی انتشار کا خاتمہ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ تمام تنازعات مفاہمت کیساتھ حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔